PMTOسے حاصل ہونے والے تجربات

"جب سے میں نے PMTO میں جانا شروع کیا ہے، اتنا کچھ ہو چکا ہے کہ یقین نہیں آتا۔ ایک ماں کی حیثیت سے مجھے سہارا دیا گیا۔ میں بہت مایوس تھی، میرے سامنے بہت بڑے چیلنج تھے اور میں اپنے بچے سے وابستہ خوشی سے محروم ہو چکی تھی۔ ۔ ۔ الفاظ میں بیان کرنا مشکل ہے کہ ایک ماں کے طور پر PMTO میرے لیے کس قدر اہم رہا ہے۔"

 

 

"اب سکون ہے۔ مجھے بچے کے پیچھے پڑے رہنے اور چلّانے کی ضرورت نہیں پڑتی۔ مجھے احساس ہوا ہے کہ مجھے کیسے الفاظ استعمال کرنے چاہیئں۔ اب ہمارا گھر رہنے کیلئے ایک بہت اچھی جگہ بن گیا ہے۔ ہمارے یہاں ہم آہنگی ہے۔"

 

 

"ہمیں ایک ایسے طریقے کی تلاش تھی  جو ہمیں ایک لے پالک بچاجسے ہمیں سنبھالنے میں بہت مشکل تھی اس میں ہماری مدد کرتا ۔  ہم  نے دیکھا ہے کہ پہلے کی نسبت اب مشکل صورتحال بہت کم پیش آتی ہیں جیسے بحث کرنا، چلاّنا، دروازے دھماکے سے بند کرنا اور جو کام کہا جاۓ اس سے انکار کرنا۔"

 

 

"اب بچے کے دل میں ہمارا احترام بڑھ گیا ہے کیونکہ اب ہم وضاحت سے بات کرتے ہیں اور مشکل بحث مباحثے کی نوبت نہیں آتی۔ اب ہم بھی یقینان بطور انسان اپنے بچے کا  زیادہ احترام کرتے ہیں اور  اس کی بات سننے میں ہم بہتر ہو گئے ہیں۔"

 

 

"پہلے مجھے سننے کو ملتا تھا کہ میرے انداز میں استقامت اور ربط ہونا چاہیئے۔ لیکن کبھی کسی نے اس کامطلب نہیں سمجھایا ۔ ۔ ۔ میں نے مختلف تدابیر آزمائیں جس کے نتیجے میں یہ سمجھنا مشکل ہو گیا کہ آگے سے گھریلو حالات کیسے ہوں گے۔ آخرکار میں نے بہت سخت رویّہ اختیار کر لیا اور میری کوشش تھی کہ سختی سے تربیت کروں۔ مسائل بڑھ گئے اور گھر کا ماحول خراب اور کشیدہ ہو گیا۔ PMTO کی مدد نا قابلے بیان ہے۔"

 

 

”میں نے اپنے بارے میں بہت کچھ سیکھا ہے اور میں کہہ سکتی ہوں کہ PMTO پروگرام  سے مجھے خود بہتر بننے میں بھی اتنی ہی مدد ملی ہے جتنی مدد اپنے بیٹوں کیلئے ایک زیادہ واضح ماں بننے میں ملی ہے۔"

 

 

"ہم محسوس کرتے ہیں کہ ہم نے PMTO سیکھ کر  فائدہ اٹھایا ہے اور ہمارے علم میں اضافہ ہوا ہے۔ اب ایک جیسا ردّعمل ظاہر کرنے کیلئے ہمارےپاس ایک مشترکہ بنیاد ہے جس کی وجہ سے PMTOاستعمال کرتے ہوۓ ہم دونوں اپنے بیٹے کے سامنے ایک جیسا اظہار کرتے ہیں اور ایک ہی انداز میں پابندیاں یا سزائیں طے کرتے ہیں یا تعریف کرتے ہیں۔"

 

 

پہلے جب میرا بیٹا باہر سے گھر آتا تھا تو دروازے کے باہر آہٹ سن کر مجھے گھبراہٹ اور ناگواری صاف محسوس ہوتی تھی۔ اب میں دل سے کہ سکتی ہوں کہ اپنے بچے کے سکول سے گھر آنے کی آہٹ پا کر میں خوشی سے منتظر ہوتی ہوں۔"

 

 

"زندگی آسان ہو گئ ہے۔ اب میں بحث میں نہیں پڑتا اور نہ ہی بات کرنے کے دوران پٹڑی سے ہٹتا ہوں بلکہ مجھے خود پر زیادہ بھروسہ ہو گیا ہے اور مجھے پتہ ہے کہ مختلف طرح کی صورتحال سے کس طرح نمٹوں۔ PMTO سے مجھے باپ کے کردار میں زیادہ اعتماد حاصل ہوا ہے اور یہ اس طرح بھی فائدہ مند رہا ہے کہ میرا بچہ زیادہ پرسکون ہو گیا ہے اور زیادہ مطمئن اور خوش رہتا ہے۔"

 

 

" PMTO تھراپسٹ سکول کے ساتھ باہمی تعاون کی میٹنگوں میں بھی شامل ہوئی ہے اور یہ بات ہمیں بہت اچھی لگی۔"

 

 

" PMTO میری زندگی کا حصہ بن گیا ہے۔ میں نے جو کچھ سیکھا ہے، وہ میں روزانہ استعمال کرتی ہوں اور ہم ایک نقصان دہ چکرّ سے نکل کر ایک اچھے دائرے میں حرکت کر رہے ہیں۔ اب ہم دونوں زیادہ مثبت رویّہ رکھتے ہیں اور  خوش  رہتےہیں۔ بیشق ماں ہونے کی حیثیت سے فیصلے میں  ہی کرتی ہوں، لیکن بچے کی بات بھی سنتی ہوں اور ایک دوسرے کے ساتھ تعاون  رکھنا ہمارے لیے بہت اہم ہو گیا ہے۔"

 

"ایک ماں کی حیثیت سے مجھے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ PMTO میٹنگوں میں مزا بھی آیا اور اچھا ماحول رہا۔ PMTO کے بارے میں معلومات پھیلانا میرے لیے ایک چیلنج ہے تاکہ اور بھی زیادہ والدین کو مدد مل سکے۔



We uses cookies on this website. By using this site, you agree that we may store and access cookies on your device. Read more about cookies here. Do not show this message again.