والدین کے گروپ

والدین کے گروپ ان اقدامات میں سے ایک ہے جو جلد مدد کے ذریعے روک تھام کے پروگرام(TIBIR) کے تحت دستیاب ہیں۔ یہ اقدامات Parent management training- Oregon   (PMTO) طریقۂ علاج  کے اصولوں کی بنیاد پر تشکیل دیے گئے ہیں۔

یہ پیشکش کس کیلئے ہے؟

PMTO کے ساتھ گروپ کی پیشکش ان والدین کیلئے ہے جن کے 3 تا 12 سالہ بچوں میں رویّے کے مسائل پیدا ہونے کا خطرہ ہو یا مسائل پیدا ہو چکے ہوں۔

گروپ پیشکش کا مقصد کیا ہے؟

علاج کا مقصد یہ ہے کہ والدین اور بچے دوبارہ آپس میں ایک مثبت رشتہ قایم کریں۔

چیلنج کرنے والا رویّہ گھٹایا جاۓ اور مثبت تبدیلیوں کو فروغ دیا جاۓ۔

ہم کس طرح کام کرتے ہیں؟

  • والدین کا گروپ 2 پیشہ ور افراد کی رہنمائی میں چلتا ہے۔
  • 12 ہفتوں تک ہر ہفتے میٹنگ ہوتی ہے۔
  • ایک گروپ میں 12 – 16 والدین شامل ہوتے ہیں۔
  • اگر ماں اور باپ اکٹھے رہتے ہیں تو دونوں کو شامل ہونا چاہیئے۔ دوسری صورت میں اگر  گھر میں سوتیلی ماں یا سوتیلا باپ رہتا ہو تو  وہ بھی شامل ہو سکتے ہیں ۔
  • والدین کو یہ تربیت ملتی ہے کہ وہ کس طرح تعمیری انداز میں اپنے بچے کے ساتھ واسطہ رکھ سکتے ہیں۔
  • طریق کار یہ ہے کہ بچے کے ساتھ پیش آنے اور اسے سنبھالنے کے متبادل طریقوں کی بھرپور مشق کرائی جاتی ہے۔

 


اگر یہ عبارت پڑھنے میں دقت پیش آ رہی ہے تو آپ کوئی اور براؤزر استعمال کیجئے،مثلاً٬ : Chrome, Safari, Internet Explorer


We uses cookies on this website. By using this site, you agree that we may store and access cookies on your device. Read more about cookies here. Do not show this message again.