والدین کو بچوں کی پرورش میں چیلنج پیش آ سکتے ہیں۔ یہ ہمیشہ جاننا آسان نہیں ہوتا کہ ہم ان بچوں کے ساتھ کس طرح پیش آئیں جو والدین کا کہنا نہیں مانتے، ضدّ کرتے ہیں، مخالفت کرتے ہیں بلکہ ممکن ہے بچے بدزبانی بھی کرتے ہوں، دھمکیاں دیتے ہوں، مارتے، ٹانگ مارتے یا دانت کاٹتے ہوں۔ مختلف موقعوں پر سبھی بچے ایسا رویّہ ظاہر کر سکتے ہیں لیکن اگر یہ رویّہ ایک عادت بن جاۓ اور والدین کو کوئی حل نہ دکھائی دے تو انہیں کسی سے مشورہ کرنے کی ضرورت ہو سکتی ہے۔
یہ اہم ہے کہ بچوں کی پرورش کے معاملات میں معلومات یا عمومی مشوروں کو ان اقدامات سے الگ سمجھا جاۓ جو بچوں کے مخصوص مسائل کی روک تھام یا علاج کی غرض سے والدین کو مہیا کیے جاتے ہیں۔ PMTO اور TIBIR پروگرام ان والدین کے کیلئے ہیں جن کےبچے رویّے کے مسائل میں مبتلا ہوں یا جو ان مسائل کی ابتدائی نشانیاں ظاہر کر رہے ہوں۔
اگر آپ ایک ماں یا باپ ہوتے ہوۓ محسوس کرتے ہیں کہ آپ ماں/باپ کی حیثیت سے خوش اور مطمئن نہیں ہیں اور/یا آپ اپنے بچے کے حوالے سے بہت سے چیلنجوں کا سامنا کر رہے ہیں تو ہم آپ کو مشورہ دیں گےکہ آپ کسی طرح کی بھی پابندی کے بغیر ہماری کسی بھی ایک سروس سے رابطہ کر سکتے ہیں۔ ہماری سروس ہر بلدیات میں موعسر نہیں ہے۔ہم پھر بھی آپ کو مشورہ دیں گے کہ آپ ہیلتھ سٹیشن، PPT ،اداراہ تحفظ بچگان سے یا اور ایسے آدارے سے رابطہ کریں۔
اگر آپ اس بارے میں مزید پڑھنا چاہتے ہیں کہ آپ بچوں کے بہت مشکل رویّے سے کس طرح نبٹ سکتے ہیں تو یہ کتابیں تجویز کی جاتی ہیں:
سروس معلوم کر سکتے ہیں PMTO یہاں پر آپ اپنا پوسٹل کوڈ یا شہر لکھ کر اپنی قریبی.
*We are happy to receive general inquiries, but please do not send sensitive information about your own or others' health as this should only be shared with relevant health personnel.
We uses cookies on this website. By using this site, you agree that we may store and access cookies on your device. Read more about cookies here. Do not show this message again.