مشاورت ۔ اسکول اور بارنے ہاگے

روک  تھام کے پروگرام Tidlig Innsats for Barn I Risiko میں مشاورت، اقدامات میں سے ایک ہے۔ اقدامات کی بنیاد علاج کے طریقے  Parent Management Training- Oregon کے اصولوں پر ہے اور  اسکول پیما اقدامات کے ماڈل PALS  پر ہے۔

 یہ پیشکش کس کے لیے ہے؟

مشاورت بارنے ہاگےاور اسکول کے ان ملازمین کو دی جاتی ہے جو  3 سے 12سال  کے بچوں کے ساتھ کام کرتے ہوں اور جن میں رویےّ کے مسائل پیدا ہونے کا خطرہ ہو یا مسائل پیدا ہو چکے ہوں.

مشاورت کون دیتا ہے؟

-PP کاؤنسلر، خصوصی تعلیمی یونٹ کے ملازمین، اپنی فیلڈ کے ماہرین، اسکولوں کے خصوصی تعلیم کے ماہرین، سوشل ٹیچرز یا  وہ ایڈوائزر جن کو اقدامات استعمال کرنے سکھائے گئے ہوں۔

مشاورت کا مقصد کیا ہے؟

مشاورت کا مقصد بارنےہاگے ،  SFO یا اسکول کے عملے کو مخصوص قلیوں اور تدابیر کے استعمال میں رہنمائ کرنا ہے جو گروپوں/ کلاسوں میں  رویےّ کے مسائل کی روک تھام اور ان کو کم کر سکتی ہوں۔تاکے  چیلینجینگ  رویےّ کو کم کیا جائے اور مثبت تبدیلیوں کو فروغ   دیا جائے۔

ہم کس طرح کام کرتے ہیں؟

  • اسکول اور بارنے ہاگے کے عملے کو   ایک مشیر ہر ہفتے رہنمائ دیتا ہے۔
  • 6-8 مشاورت  
  • ایک بچے  اور پورے گروپ یا  کلاس کو ضرورت کے مطابق رہنمائ دی جاتی ہے۔
  • اسکول اور بارنے ہاگے کے عملے کو   تعلیم دی جاتی ہے کہ انہوں نے ایک اچھے  انداز میں بچے/ بچوں کے ساتھ کیسے پیش  آنا ہے۔
  • اس طریقے میں متبادل طریقوں کی ایکٹیو مشق شامل ہے کہ بچے/ بچوں کے ساتھ کیسے سامنا کرنا اور انہیں کیسے سنبھالنا ہے۔

اگر یہ عبارت پڑھنے میں دقت پیش آ رہی ہے تو آپ کوئی اور براؤزر استعمال کیجئے،مثلاً٬ : Chrome, Safari, Internet Explorer


We uses cookies on this website. By using this site, you agree that we may store and access cookies on your device. Read more about cookies here. Do not show this message again.