PMTO

PMTO کا مطلب ہے Parent Management Training – Oregon (والدین کیلئے معاملات سنبھالنے کی تربیت) اور یہ ان والدین کیلئے آسانی سے  دستیاب ہے جن کے بچوں کو رویّے کے مسائل ہوں۔

PMTO پورے ناروے میں مرکزی حکومت کے اداروں اور بلدیاتی اداروں میں دستیاب ہے۔

 یہ پروگرام کس کیلئے ہے؟

یہ پروگرام ان گھرانوں کیلئے ہے جن کے 3 – 12 سال عمر کے بچے رویّے کے مسائل میں مبتلا ہوں۔

علاج کا مقصد کیا ہے؟

علاج کا مقصد یہ ہے کہ والدین اور بچے دوبارہ آپس میں ایک مثبت رشتہ استوار کریں۔

مخالفانہ رویّہ گھٹایا جاۓ اور مثبت تبدیلیوں کو فروغ دیا جاۓ۔

ہم کس طرح کام کرتے ہیں؟

PMTO پروگرام کے تحت ایک تھراپسٹ اور ایک گھرانہ قریبی باہمی تعاون کرتے ہیں۔

  • تھراپسٹ اور والدین کے درمیان ہر ہفتے میٹنگ ہوتی ہے۔
  • اگر ماں اور باپ اکٹھے رہتے ہوں تو دونوں کو میٹنگوں میں شامل ہونا چاہیئے۔ دوسری صورت میں اگر بچے کے ساتھ سوتیلی ماں یا سوتیلا باپ رہتا ہو تو انہیں شامل ہونا چاہیئے۔
  • بچہ حسب ضرورت میٹنگوں میں شامل ہوتا ہے۔
  • والدین کو یہ تربیت ملتی ہے کہ وہ کس طرح تعمیری انداز میں اپنے بچے کے ساتھ پیش آ سکتے ہیں اور  واسطہ رکھ سکتے ہیں۔
  • آپس کےواسطے میں جو باتیں اچھی ہوں، انہیں اہمیت دی جاتی ہے۔
  • والدین اور تھراپسٹ مل کر علاج کے اہداف اور ذیلی اہداف تشکیل دیتے ہیں۔
  • علاج کے تمام عرصےمیں مل جل کر اہداف کے حصول کا جائزہ جاری رکھا جاتا ہے۔
  • علاج کا عرصہ بالعموم 6 – 9 مہینے ہوتا ہے۔

اگر یہ عبارت پڑھنے میں دقت پیش آ رہی ہے تو آپ کوئی اور براؤزر استعمال کیجئے،مثلاً٬ : Chrome, Safari, Internet Explorer


We uses cookies on this website. By using this site, you agree that we may store and access cookies on your device. Read more about cookies here. Do not show this message again.