NUBU

The Norwegian Center for Child Behavioral Development (NUBU) (مشکل رویّے اور اختراعی عمل کے مطالعے کیلئے نارویجن سنٹر، لمیٹڈ کمپنی) UniRand AS کی ذیلی کمپنی ہے اور مؤخر الذکر کمپنی یونیورسٹی آف اوسلو کی ملکیت ہے۔

یہ سنٹر ان بچوں اور نوجوانوں کے ضمن میں کام کرتا ہے جن کے رویّے کے مسائل شدید ہوں۔

NUBU کیا کرتا ہے؟

یہ سنٹر  رویّےکے شدید مسائل رکھنے والے بچوں اور نوجوانوں، ان کے گھرانوں، سکولوں اور بارنے ہاگے کو مدد دلانے میں تعاون کرتا ہے۔ مدد ایسی ہو گی جو تحقیق پر مبنی، مسائل سے متعلقہ، انفرادی طور پر  موزوں بنائی گئ اور موجودہ علمی سطح کے لحاظ سے مؤثر نتائج رکھنے والی ہو۔

اس کا مطلب یہ بھی ہے کہ: 

  • بچوں اور نوجوانوں میں رویّے کے مسائل کی وسعت اور  مسائل پیدا ہونے کے بارے میں تحقیق
  • نئے طریقے تشکیل دینے اور ان کے نتائج جانچنے سے متعلق تحقیق
  • نئے طریقوں کو عمل میں لانا
  • اس شعبے میں کام کرنے والوں/تھراپسٹس کی تعلیم
  • موجودہ طریقوں کو مزید بہتر بنانا
  • بین الاقوامی تعاون

NUBU کن طریقوں سے کام کرتا ہے؟

NUBU ان طریقوں سے کام کرتا ہے جن کا مقصد بچوں اور نوجوانوں میں رویّے کے مسائل کی روک تھام یا علاج ہو:

  • Parent Management Training - Oregon والدین کیلئے معاملات سنبھالنے کی تربیت

–      ان والدین کیلئےعلاج کا پروگرام جن کے 3 سے 12 سال تک کی عمر کے بچے رویّے کے شدید مسائل میں مبتلا ہوں۔

  • Tidlig innsats for barn i risiko  ان بچوں کیلئے جلد مدد جن کے ضمن میں رویّے کے مسائل کا خطرہ ہو

–      3 سے 12 سال تک کی عمر کے بچوں میں رویّے کے مسائل کی روک تھام اور علاج کا پروگرام

  • Multisystemisk terapi کئ نظاموں کو استعمال میں لانے والی تھراپی

–      گھرانے اور قریبی ماحول کے حوالے سے 12 سے  18سال  کی عمر کے نوجوانوں کا علاج جنہیں رویّے کے شدید مسائل ہوں۔

  • Funksjonell familieterapi فنکشنل فیملی تھراپی

–      ان گھرانوں کیلئے علاج کا طریقہ جن میں 11 تا 18 سال عمر کے نوجوان رویّے کے شدید مسائل ظاہر کرتے ہوں۔

  • Multidimensional Treatment Foster Care لے پالک گھرانے میں کئ نہجوں سے علاج

–      فوسٹر ہوم یعنی لے پالک گھرانے میں علاج کی یہ صورت 12 تا 17 سالہ نوجونوں کیلئے ہے جو رویّے کے شدید مسائل رکھتے ہوں۔

  • Positiv atferd, støttende læringsmiljø og samhandling مثبت رویّہ، سیکھنے کیلئے سازگار ماحول اور باہمی واسطہ

–      سکول کی سطح پر استعمال کیلئے ماڈل جس سے بچوں کی تعلیمی اور سوشل صلاحیتوں کو تقویت دی جاتی ہے، سکول میں رویّے کے مسائل کی روک تھام اور ان سے کامیابی سے نمٹنے کا پروگرام۔

NUBU کے بارے میں مجھے مزید معلومات کہاں سے ملیں گی؟

NUBU کا ویب سائیٹ www.nubu.no دیکھیں۔

 


اگر یہ عبارت پڑھنے میں دقت پیش آ رہی ہے تو آپ کوئی اور براؤزر استعمال کیجئے،مثلاً٬ : Chrome, Safari, Internet Explorer


We uses cookies on this website. By using this site, you agree that we may store and access cookies on your device. Read more about cookies here. Do not show this message again.