مسائل کا حل

اکثر و بیشتر گھرانوں کو مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اختلافات اور تنازعات بڑوں کے درمیان ، بڑوں اور بچوں کے درمیان، اور بہن بھائیوں کےد رمیان ہو سکتے ہیں ۔ ہر ایک خاندان کا مل جل کر رہنے کا یہ ایک قدرتی حصہ ہے۔ جب مسائل طویل عرصے تک قائم رہیں تو ایسا محسوس ہوتا ہے کہ ان کے حل ڈھونڈنا ناممکن ہے ۔یہ صورت حال سارے خاندان کے لیئے بوجھ اور تکلیف کا باعث ہوتی ہے ۔

مسائل کے حل کے جو اصول ہیں ان کو آپ خود استعمال کر کے اختلافات اور دیگر مسائل کا حل تلاش کر سکتے ہیں۔ ان کو آپ خوشگوار مشاغل ڈھونڈنے اور ان میں حصہ لینے اور روز مرہ کے قدرے مشکل مسائل کے حل کےلئے استعمال کر سکتے ہیں۔ اصولوں کو آپ گھر پر آپس میں بات چیت میں استعمال کر سکتے ہیں، تاکہ ایک دوسرے کی رائے کو سمجھ سکیں اور نئے حل تلاش کر سکیں ۔ یہ بچے کو اپنی زندگی کے اہم پہلوئوں کو متاثر کرنے کا احساس بھی دلاتے ہیں ۔

 

اچھے مسائل کے حل کی خصوصیات:

  •  مسئلہ کی نشاندہی کریں: مثبت سوچ رکھیں،مخصوص رہیں، آگے کی سوچیں
  • حل کے بارےمیں سب مل کر تجاویز دیں اور اس پر غور کریں: ہر تجویز اچھی تجویز ہوتی ہے،   تخلیقی سوچ رکھیں،  کھل کر بات کریں              
  • مسائل کے حل پر غور کریں:فوائد اور نقصانات پر غور کریں،  ناقص تجاویز کو رد کریں،  اچھی تجاویز کو ملائیں             
  • ایک منصوبہ بنائیں:اچھے حل کا انتخاب کریں،  حقیقت پسند رہیں               
  • ایک معاہدتحریر کریں:مخصوص رہیں،  اسے سرانجام دیں،جب آپ لوگ کامیاب ہو جائیں تو خود کو انعام دیں

مشکل حالات کو روکنے کےلئے تجاویز:

  •  منصوبہ بندی۔ جب دن کے پروگرام کا پہلے سے پتہ ہو تو بچے کےلئے سب اپنانا آسان ہو جاتا ہے اس سے اکثرمشکل رویے اور اختلافات کا خدشہ کم ہو جاتا ہے۔ اس کے علاوہ اس کی مدد سے والدین اور بچوں کے درمیان مثبت میل جول بھی بڑھتا ہے
  •  اختلافات کو جلدی سلجھائیں۔ اگر چھوٹے اختلافات اور تنازعات کا حل مل جل کر ابتدائی مراحل میں نکال لیا جائے تو اس سے اختلافات اور تنازعات کے بڑھ جانے سے آپ بچ جاتے ہیں
  • بات چیت سے سمجوتا ۔ والدین اور بچے کے درمیان بات چیت، جہاں سب کے نظریے کو مد ےّ نظر رکھا جائے ، وہ تصادم اور اختلافی صورت حال کو روکتے ہیں  

اگر اختلافات کو حل کرنے کی مہارت، والدین اور بچے دونوں میں ہو، تو ان کو مختلف طریقوں سے مشکل حالات سے نمٹنے کے نظریے  دیکھای دیتے ہں ۔جن فیملیزمیں رویے کے مسائل رکھنے والے بچے ہوتے ہیں ان کے ہاں دوسری فیملیز کی نسبت اکثر بڑےاور  الجھے ہوے اختلافات ہوتے ہیں۔ اگر آپ کا ایسے حالات سے سامنا ہو رہا ہے تو ہم آپ کو مشورہ دیں گے کہ آپ کسی پیشہ ور مدد سے رابطہ کریں ۔PMTOمیں والدین کو چلنجز کا حل نیکالنے کےلئے منظم طریقے سکھائے جائیں گے جو کہ ان کی فیملیز کےمطابق بنے ہوں گے ۔