اکٹھے وقت گزارنا۔مثبت طریقے سے ملوث ہونا
سب بچوں کو ضرورت ہوتی ہے کہ والدین ان کی زندگی میں ہرطرح سے پوری توجہ لیں۔ والدین ایک مثبت طریقے سے ان کی زندگی میں اس طرح سے شامل ہو سکتے ہیں کہ، بچے کی خبر رکھیں کہ اسے کیا پسند ہے ، اس کی بات سنیں ، اس کے کھیل میں شامل ہوں ، روز مرہ کے معاملات میں تفریحی سرگرمیوں اور ہوم ورک میں حصہ لیں ۔ ایک بچے کے لیے یہ محسوس کرنا بہت اہم ہوتا ہے کہ اس کے والدین کو پتہ ہو کہ وہ کیسا ہے ، اس کے احساسات، تجربات اور پریشانیاں کیسی ہیں ۔ والدین کی ہمدردی اور ہم آہنگی سےبچے کو ایسا لگتا ہے کہ وہ اندیکھا نہیں ہے اور اس سے تعاون کیا جارہا ہے، اور اس سے بچے کو بنیادی مفروضات موصول ہوتے ہیں تاکہ وہ دوسرے لوگوں کے ساتھ مثبت تعلق قائم کر سکے ۔مثبت طریقے سے ملوث ہونے میں یہ بھی شامل ہے کہ آپ اپنے آپ کو بچے کی جگہ رکھ کر دیکھ سکیں ، بچےکے عمل کی پیروی کریں، تعاون کرنے کےلئے آپ بچے کو بولایئں۔ بچے کی حفاظت کریں، عمر کے مطابق حدود مقرر کریں ، خاص طور پر کھیلنے اور سیکھنے کےلئے ایک اچھی آب و ہوا بنائیں ۔
مثبت طریقے سے ملوث ہونے سے بچے اور والدین کا تعلق اور بھی گہرا ہو جاتا ہے۔ اس سے بچے اپنے والدین کو حفاظتی بنیاد بنا لیتے ہیں اور ان کے پاس حمایت کی تلاش کے لئے جاتے ہیں، قربت ،دلاسہ یا حوصلہ افزائی کے تعاون کی تلاش میں جاتےہیں۔ جب بچے اور والدین کاتعلق اچھا ہو جاتا ہے، تو وہ خوشیاں اور غم بانٹتے ہیں اور ان کا محبت کا بندھن مضبوط ہوجاتا ہے۔
جب زندگی کی صورت حال میں چیلنجز محسوس ہوں، توایسی صورت میں ہم سب کے لیے بچے کے ساتھ ایک مثبت تعلق کو برقرار رکھنا مشکل ہو سکتا ہے۔ جو بچے رویے کے مسائل رکھتے ہیں وہ اکژ اپنے والدین کے ساتھ ایک منفی تعلق قائم کر لیتے ہیں ۔ جب بچوں کے ساتھ مشکلات بڑھ جاتی ہیں تو والدین کو اپنی جگہ پر قربت دکھانا اور مشغول ہونا مشکل لگتا ہے، اور اس وجہ سے والدین کی توجہ آہستہ آہستہ بچے کے منفی رویہ پر زیادہ پڑنے لگتی ہے۔ اگر والدین واضح طور پر بچے کی دنیا میں شامل نہیں ہو پاتے، تو اکثر منفی ماحول بڑھ جاتا ہے ۔ بچے اور والدین کےد رمیان فاصلہ بڑھ سکتا ہے ، قربت کا تجربہ ختم ہو سکتا ہے، اور بچہ اپنے والدین کے پاس حمایت کےلئے جانا چھوڑ سکتا ہے ۔ ایسی صورت حال میں والدین اور بچوں کو کسی پیشہ ور مدد لینے سے فائدہ ہو گا ۔
PMTOمیں سب سے بنیادی مقصد ایسے منفی نہج کا رخ بدلنا ہے، تاکہ دوبارہ سے والدین اور بچے کے درمیان قربت پیدا ہو سکے، اور نفسیاتی رشتہ مضبوط ہو سکے ۔PMTO میں جتنی بھی والدین کی صلاحیتوں پر کام کیا جاتا ہے ان سب کا ایک بنیادی مقصد تعمیر کرنا ہے ۔مثبت مثبت طریقے سے ملوث ہونا۔