بارنے ہاگے اور سکول کے ساتھ تعاون

بچے  پر  پیدائش  سے ہی ارد گرد  کا  ماحول ان کی نشوونما  پر  اثر انداز  ہوتا ہے۔  اس وجہ سے بارنے ہاگے اور سکول بچوں کی نشوونما  میں اہم کردار  ادا کرتے ہیں ۔  یہاں  پربچوں کو سماجی تعلقات  کے ماہول میں کھیلنے اور سیکھنے کے ذریعے  بنیادی  صلاحیتیں بہتر بنانے کے موقعے دیئے جاتے ہیں۔

 

اگر یہ  جان کاری  رکھی جائے کہ بارنے ہاگے اور سکول میں کیا  ہو رہا ہے تو  والدین اپنے بچے کےلئے اہم  ترین سہارا بن سکتے ہیں۔  اس طرح سے وہ مسائل کو  پیدا ہونے سے روک سکتے ہیں،  بچے کو مشکل دور میں سے نکال سکتے ہیں، اور بچے کا ان کے سیکھنے کےعمل میں ان کا سہارا بن سکتے ہیں۔ اس مقصد کو حاصل کرنے کےلئے ضروری ہے کہ گھر اور بارنے ہاگے یا سکول کے درمیان  اچھا  تعاون ہو۔ اچھا تعاون قائم کرنا ایک باہمی ذمہ داری ہے،  لیکن یہ ضروری ہے کہ بارنے ہاگے اور سکول سہولتیں پیدا کرے جس سے ایک تعاون قائم ہو سکے ۔  تعاون کی  بنیاد  باہمی معلومات پر ہونی چاہیے  اور دھیان بچے  کی  ترقی اور نشو ونما پر ہونا چاہیے ۔

جو بچے رویےّکے مسائل رکھتے ہیں ان کےلئے  یہ بہت ضروری ہے کہ جب بڑے ان کے رویےّ کا سامنا کریں تو ان کی بات میں یکسانیت ہو ۔ گھر اور بارنے ہاگے یا  سکول میں اچھے رابطے کے ذریعے بچے کو یکساں سوچ اور رویہ سے ملا جاسکتا ہے ۔  ایسا بہت کم ہوتا  ہے کے بچے کو رویے کے مسائل صرف گھر  پر بارنے ہاگے یا  سکول میں پیش  آئیں۔

PMTO میں ہم اور والدین مل کر بار نے ہاگے اور سکول کے ساتھ ایک اچھا تعاون قائم کر یں گے تا کہ وہ بچے کےلئے زیادہ سے زیادہ سہولتیں فراہم کر سکیں ۔