حوصلہ افزائی اور تعریف
بچوں کا یہ جاننا ضروری ہوتا ہے کہ والدین ان سے پیار کرتے ہیں۔ جو کہ والدین بچے کو توجہ ، تعریف اور حوصلہ افزائی کے ذریعے دیکھا سکتے ہیں ۔ حوصلہ افزائی ملنے سے بچے کو سہارا محسوس ہوتا ہے اور یقین ملتا ہے کہ وہ نئے چیلنجز کا سامنا کر پائے گا۔ نئی صلاحیتوں کو تعریف اور حوصلہ افزائی کے ذریعے سکھانا ایک اچھا طریقہ ہے۔
اکثر و بیشتر بچے وہ کام زیادہ کرتے ہیں جس سے ان کو بڑوں کی طرف سے توجہ ملے ۔ والدین کو چاہیے کہ وہ اپنی توجہ بچے کی مثبت رویہ کی طرف متوجہ کریں ۔ تعریف اور حوصلہ افزائی سے بچہ زیادہ اچھا رویہ اختیار کرے گا۔ خود اعتمادی پختہ ہوتی ہے ، والدین اور بچوں کے درمیان رابطہ بہتر ہوتا ہے ، گھر کا ماحول اچھا ہوتا ہے، اور بچہ سیکھنے اور اچھے تعلق کےلئے آسانی سے آمادہ ہو جاتا ہے ۔
زیادہ تعریف اور حوصلہ افزائی نقصان دہ نہیں ہے ۔ تعریف اور حوصلہ افزائی کے کوئی منفی پہلو نہیں ہیں ۔
اچھی تعریف کی خصوصیات:
1 تعریف واضح الفاظ میں ہو اور پتہ چلے کہ کس بات کی تعریف ہو رہی ہے
"ا چھا ہوا تم نے اپنے جوتے الماری میں رکھ دیے اور جیکٹ اپر لٹکا دی "
بجاۓ اس کے کہ "یہ اچھا کیا۔"
2 نئے اور بہتر رویےّ یا کام پر تعریف کریں
"اچھی بات ہے کہ تم نے صبحہ جلدی کی اور ٹایم پر سکول پحنچ گئے"
بجاۓ اس کے کہ "اچھی بات ہے کہ تم سکول گئے۔"
3 تعریف کرتے ہوۓ صرف اچھی باتیں کہیں، تعریف کرنے کے بعد منفی تبصرہ نہ کریں
"بہت اچھی بات ہے کہ تم نے شام کے کھانے سے پہلے سکول کا کام کر لیا "بجاۓ اس کےکہ
"بہت اچھی بات ہے کہ تم نے شام کے کھانے سے پہلے سکول کا کام کر لیا ، تم روزانہ یوں کیوں نہیں کرتے اپنی بہن کی طرح"
4 مختصر اور دیانتدارانہ تعریف کریں
"تم نے کھانے کی میز صاف کر کے میری مدد کی، اس کیلئے شکریہ"
بجاۓ اس کے
"تم دنیا کے سب سے اچھے مدد گار ہو۔ آج صبح تم نے بہت زبردست کام کیا کہ ساری پلیٹیں اٹھائیں اور باورچی خانے میں لا کر رکھیں، پھر سنک میں انہیں صاف کیا، اور ۔ ۔ ۔ ۔"
5 تعریف کیلئے ایسی زبان استعمال کریں جو بچےکو سمجھ آۓ
"تمہارا شکریہ کہ تم نے وہی کیا جو میں نے کہا تھا اور اس وقت خاموش رہے جب میں فون کر رہی تھی"
بجاۓ اس کے
"میں تمہاری سمجھداری اور مناسب طرز عمل پر شکرگزار ہوں کہ تم نے میری درخواست پر اس وقت خاموشی اختیار کی جب میں فون پر مصروف گفتگو تھی۔"
جن بچوں کو رویہ کے مسائل ہوتے ہیں انکو زیادہ اور واضح مثبت پیغامات کی ضرورت ہوتی ہے۔ تجربہ بتاتا ہے کہ عام تعریف اور حوصلہ افزائی کا استعمال کافی نہیں ہوتا ۔ PMTO میں آپ کو بہت سے مختلف حوصلہ افزائی کے طریقے سکھائے جائیں گے۔ ان طریقوں کو آپ کے بچے کی ضرورت کے مطابق بنایا جائے گا تاکہ جو صلاحیتیں آپ کے بچے کو سیکھنی ہیں ان کے لیئے وہ زیادہ آمادہ ہو آپ کے بچے باصلاحیت بنانے کےلئے اورزیادہ آمادہ کرنے کےلئے حوصلہ افزائی کے طریقوں کو آپ کے بچے کی فطرت کے مطابق بنایا جاتا ہے ۔