اچھی ہدایات

یہ ہدایات دینے کے بارے میں ہے ۔ والدین کا اچھی ہدایات دینا بچے کے ساتھ بہتر تعاون کی طرف پہلا قدم ہے۔ والدین جب واضح اور اچھی ہدایات دیتے ہیں تو بچوں کا والدین کا کہا ماننے کا امکان زیادہ بڑھ جاتا ہے ۔ یہ گھر میں ایک اچھے اور خوشگوار تعاون کو بڑھانے کا باعث بنتا ہے ۔ ایک بچہ جو تعاون کرتا ہے اس کو نشو و نما کا موقع گھر پر ، دوستوں کےساتھ اور بارنے ہاگے /سکول میں بھی ملتا ہے ۔

 

 

تعاون کو فروغ دینے والی اچھی ہدایات کی نشانیاں

  •  آپ ہدایات دینے سے پہلے بچے کی توجہ اپنی طرف کریں
  •  کوشش کریں کہ ایک دوسرے سے نظریں ملیں
  •  بچےکے قریب رہیں
  •  بچے کو واضح اور مختصر طور پر بتائیں کہ اس نےکیا کرنا ہے
  •  وضاحت سے بات کریں اور سادہ الفاظ استعمال کریں
  •  شفقت بھرا رویہ اختیار کریں
  •  ایک وقت میں ایک ہدایت دیں
  •  انتظار کریں کہ بچہ آپ کی ہدایت کی پیروی کرے
  •  بحث سے پرہیز کریں
  •  جب بچہ ہدایت پر عمل کرے تو اس کی حوصلہ افزائی کریں

 

جن بچوں کو ہدایت پر عمل کرنے میں مشکل پیش آتی ہے ان کو مزید مدد کی ضرورت ہوتی ہے ۔   PMTOمیں اچھی ہدایات دینا ، والدین کو پہلی صلاحیتوں میں سے ایک سیکھائی جاتی ہے ۔ والدین کو یہ سکھایا جائے گا کہ اچھی ہدایات کی کیانشانیاں ہیں، وہ کیسے دی جاتی ہیں، اور اچھی ہدایات سے بچوں کے تعاون کرنے کا امکان کتنا بڑھ جاتا ہے ۔